جرائم و حادثات

گانجہ ضبط، ملزمہ گرفتار

سکندرآباد آر پی ایف ٹیم نے 46 کیلو گانجہ ضبط کرتے ہوئے ایک ملزمہ کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی مفرور بتایا گیا ہے۔

حیدرآباد: سکندرآباد آر پی ایف ٹیم نے 46 کیلو گانجہ ضبط کرتے ہوئے ایک ملزمہ کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی مفرور بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
سکندرآباد کی تاج محل ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

ضبط شدہ مال کی مالیت 11 لاکھ 50 ہزار روپئے بتائی جاتی ہے۔ پولیس پریس نوٹ کے بموجب ریاست اڈیشہ کے تھانے کی 27 سالہ شلپا نائک کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 46 کیلو گانجہ ضبط کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی راجیو کمار مفرور بتایا گیا ہے۔

ملزمہ فلک نما ایکسپریس کے ذریعہ سکندرآباد کے پلیٹ فام  نمبر 6 پر ٹھہری ہوئی تھی، منصوبہ کے مطابق اسے دیوگری ایکسپریس سے ممبئی جانا تھا۔

مہیش مرلی دھر بھگوات کی نگرانی میں سب انسپکٹر ڈی رمیش، کے ناگیشور راؤ، سرنیوالو اور جی رامیا نے اہم رول ادا کیا ہے۔