ٹرالی بیگس کے اندر چھپایا گیا 9.5کروڑروپئے مالیتی گانجہ شمس آباد ایئرپورٹ پرضبط۔ڈی آرآئی کی بڑی کارروائی۔7مسافرین گرفتار
مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی آر آئی حکام نے ایئرپورٹ کے ارائیول ویلج پر سخت نگرانی رکھی تھی۔ 30 جنوری کی صبح تقریباً 1.50بجے، تھائی ایئرویز کی فلائٹ کے ذریعہ بینکاک سے آنے والے چار ہندوستانی مسافروں کو اس وقت روکا گیا جب وہ اپنا چیک ان سامان اپنے تین دیگر ساتھیوں کے حوالے کر رہے تھے۔
حیدرآباد: ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس (ڈی آرآئی) حیدرآباد زونل یونٹ کے حکام نے شمس آباد ایئرپورٹ پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 27.15 کلوگرام ہائیڈروپونک ویڈ (گانجہ) ضبط کیا ہیجس کی مالیت تقریباً 9.5 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں سات مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی آر آئی حکام نے ایئرپورٹ کے ارائیول ویلج پر سخت نگرانی رکھی تھی۔ 30 جنوری کی صبح تقریباً 1.50بجے، تھائی ایئرویز کی فلائٹ کے ذریعہ بینکاک سے آنے والے چار ہندوستانی مسافروں کو اس وقت روکا گیا جب وہ اپنا چیک ان سامان اپنے تین دیگر ساتھیوں کے حوالے کر رہے تھے۔
سامان کی تفصیلی تلاشی کے دوران حکام کو ٹرالی بیگس کے اندر چھپائے گئے کئی پیکٹ ملے جن میں سبزی مائل بھورے رنگ کا مادہ موجود تھا۔ نارکوٹک ڈرگ ڈیٹیکشن کٹ کے ذریعہ جانچ کرنے پر اس مادے کے گانجہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔ اس ممنوعہ اشیاء کا جملہ وزن 27.15 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا۔
حکام نے نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹنسز (این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت منشیات کو ضبط کر لیا اور تمام سات ملزمین (چار بین الاقوامی مسافر اور تین مقامی ساتھیوں) کو گرفتار کر لیا۔ ہفتہ کے روز جاری کردہ ڈی آر آئی کے بیان کے مطابق، اس معاملہ میں مزید جانچ جاری ہے۔