کرناٹک

رامیشورم کیفے دھماکہ کیس، رائے درگم ٹاؤن میں این آئی اے کی تلاشی کارروائی

مذکورہ کیس کے تعلق سے نوجوان کے مبینہ روابط پر پوچھ تاچھ کے لئے ایجنسی نے نوجوان کو تحویل میں لیاہے۔ این آئی اے نے ٹاملناڈومیں کوئمبتورکے دو ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں پر بھی دھاوے کئے تھے۔

امراوتی: نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) نے آج آندھراپردیش کے ضلع اننت پورمیں مختلف مقامات پر تلاشی لی۔ این آئی اے کے حکام نے رائے درگم ٹاؤن کے ناگولا باؤلی علاقہ میں ایک مکان میں تلاشی لی۔ ذرائع نے بتایاہے کہ بنگلوروکے رامیشورم کیفے دھماکہ کیس کے سلسلہ میں تحقیقاتی ایجنسی کے حکام نے یہاں تلاشی لی ہے۔

 ایجنسی نے مذکورہ کیس کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کے لئے ایک نوجوان کوتحویل میں لے لیاہے۔ یہ نوجوان جوکہ بنگلورومیں ایک سافٹ ویر کمپنی میں خدمات انجام دیتاہے بتایاجاتاہے کہ اس نے اپنے بینک اکاؤنٹ سے ایک بڑی رقم حاصل کی ہے۔

مذکورہ کیس کے تعلق سے نوجوان کے مبینہ روابط پر پوچھ تاچھ کے لئے ایجنسی نے نوجوان کو تحویل میں لیاہے۔ این آئی اے نے ٹاملناڈومیں کوئمبتورکے دو ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں پر بھی دھاوے کئے تھے۔

یکم مارچ کو رامیشورم کیفے بنگلورومیں دھماکہ ہوا جس کی وجہ 10افراد زخمی ہوگئے۔ این آئی اے نے 12 اپریل کودوملزمین مصورحسین صاحب اور عبدالمتین احمد طحہٰ کو مغربی بنگال سے گرفتارکرلیا۔

a3w
a3w