جرائم و حادثات

کراچی بیکری میں گیس سلینڈر پھٹ پڑا، 15 افراد زخمی، 6 کی حالت تشویشناک

بیکری انتظامیہ نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ دھماکہ کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے راجندر نگر میں واقع کراچی بیکری  میں ایک بھیانک حادثہ پیش آیا۔ بیکری کے کچن میں گیس سلنڈر پھٹ پڑا۔ جس کے نتیجہ میں 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 6کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
راجندرنگر میں اپنی ہی کمسن بیٹی کی عصمت ریزی، ملزم کو عمر قید کی سزا
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

بیکری انتظامیہ نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ دھماکہ کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حادثہ پر ردعمل ظاہر کیا۔ میڈیکل اور محکمہ صحت کے پرنسپل سیکرٹری کو 15 کارکنوں کو بہتر طبی علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ عہدیداروں نے چیف منسٹر کو مطلع کیا کہ زیادہ تر زخمیوں کا تعلق اتر پردیش سے ہے۔