امریکہ و کینیڈا

میکسیکو سٹی میں گیس ٹینکرأ ٹرک دھماکہ،57 افراد زخمی

انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تقریباً 2 بج کر 20 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب 49,500 لیٹر گنجائش والا ٹرک الٹ گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

میکسیکو سٹی: میکسیکو سٹی میں بدھ کے روز ایک گیس ٹینکر ٹرک کے دھماکے میں 57 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 19 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ یہ اطلاع مقامی حکام نے دی۔

یہ حادثہ زاراگوسا روڈ پر کونکورڈیا پل کے نیچے پیش آیا۔ اس کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پرمیکسیکو سٹی کی گورنمنٹ کی سربراہ کلارا بروگادا مولینا نے دی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تقریباً 2 بج کر 20 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب 49,500 لیٹر گنجائش والا ٹرک الٹ گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق حادثے میں 18 گاڑیاں بھی متاثر ہوئی ہیں ، جبکہ 19 افراد انتہائی نازک حالت میں زیر علاج ہیں۔

پولیس نے حادثے کے مقام کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سیکیورٹی اقدامات کے طور پر علاقے میں سڑکیں بند کر دی گئی ہیں تاکہ رہائشیوں کو محفوظ رکھا جا سکے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا سکیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
وزیر برقی کرشماتی طورپر محفوظ