انٹرٹینمنٹ
ٹرینڈنگ

گوری خان نے مذہب تبدیل کرکے اسلام قبول کرلیا،شاہ رخ اور بیٹے کے ساتھ حج کی تصاویر وائرل، کیا ہے حقیقت؟

گوری خان کا تعلق ایک پنجابی ہندو خاندان سے ہے اور وہ ہمیشہ اپنے مذہب پر قائم رہی ہیں۔ ان کے اسلام قبول کرنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ شاہ رخ خان اور گوری خان کی شادی 1991 میں ہوئی تھی۔

ممبئی: حال ہی میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں گوری خان، ان کے شوہر شاہ رخ خان اور بیٹے ایان خان کو حج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس تصویر کے بعد گوری کے اسلام قبول کرنے کی افواہیں زور پکڑ نے لگیں۔ تاہم، میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تصویر جعلی ہے اور اسے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
شترو گھن سنہا نے دواخانہ کے کمرہ سے اپنی تصاویر شیئر کیں (تصاویر)

گوری خان کا تعلق ایک پنجابی ہندو خاندان سے ہے اور وہ ہمیشہ اپنے مذہب پر قائم رہی ہیں۔ ان کے اسلام قبول کرنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ شاہ رخ خان اور گوری خان کی شادی 1991 میں ہوئی تھی۔

 یہ جوڑے کو تین بچے ہیں سہانا خان، آریان خان اور ابرام خان۔ سہانا خان نے زویا اختر کی فلم ’دی آرچیز‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے، جبکہ آریان خان جلد ہی بطور ڈائریکٹر فلمی دنیا میں اپنی پہچان بنانے کیلئے تیار ہیں۔

مصنوعی ذہانت کے ذریعہ بنائی گئی تصویر کی وجہ سے گوری خان کے مذہب تبدیل کرنے کی افواہیں پھیل گئیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر اور دعویٰ دونوں ہی جھوٹے ہیں۔