دہلی

جنرل باجوہ نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے مجھ پر دباؤ ڈالاتھا: عمران خاں

عام انتخابات کے بارے میں ایک سوال کے بارے میں پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ 90 دن الیکشن نہیں ہوئے تو ملک میں آئین نہیں رہے گا اور اس کے بعد وہ ڈائرکٹ ایکشن کریں گے۔ قبل ازیں پاکستان نے پھر تردید کی تھی کہ وہ سرحدی ملک ہندوستان سے بیاک چیانل(پس پردہ) بات چیت کررہا ہے۔

نئی دہلی: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سابق فوجی سربراہ قمرجاویدباجوہ نے ان پر ہندوستان کے ساتھ دوستی بحال کرنے کیلئے دباؤ ڈالاتھا۔ جنرل باجوہ ہندوستان سے دوستی چاہتے تھے اور اس کے لئے انہوں نے ان پردباؤ ڈالاتھا۔

متعلقہ خبریں
فوجی سربراہ جنرل پانڈے کا دورہ ازبکستان شروع
عمران خان 8کیسس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
پاکستان تحریک ِ انصاف، طالبان کا سیاسی شعبہ، اے این پی سربراہ ایمل ولی خان کا سنگین الزام
عمران خان کی پارٹی کے 153 ورکرس کو ضمانت منظور
عمران خان کے خلاف غداری کیلئے اُکسانے کا کیس درج

دی نیوزنے یہ اطلاع دی۔ عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ ایک دن ایک بات کہتے تھے اور دوسرے ہی دن اس سے مکرجاتے تھے۔ فوج کے اندر سے ان کا احتساب ہوناچاہئیے۔

 عام انتخابات کے بارے میں ایک سوال کے بارے میں پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ 90 دن الیکشن نہیں ہوئے تو ملک میں آئین  نہیں رہے گا اور اس کے بعد وہ ڈائرکٹ ایکشن کریں گے۔ قبل ازیں پاکستان نے پھر تردید کی تھی کہ وہ سرحدی ملک ہندوستان سے بیاک چیانل(پس پردہ) بات چیت کررہا ہے۔

دی ایکسپریس ٹریبیون کے بموجب پاکستانی دفترخارجہ کی ترجمان ممتاززہرہ بلوچ نے ویکلی بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہاتھا کہ فی الحال پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کوئی بیاک چینل بات چیت نہیں ہورہی ہے۔ کئی سال سے دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات میں تعطل جاری ہے۔