دہلی

فوجی سربراہ جنرل پانڈے کا دورہ ازبکستان شروع

فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے پیر کے دن ازبکستان کا 4 روزہ دورہ شروع کیا جس کا مقصد باہمی فوجی اشتراک کے مواقع تلاش کرنا ہے۔

نئی دہلی: فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے پیر کے دن ازبکستان کا 4 روزہ دورہ شروع کیا جس کا مقصد باہمی فوجی اشتراک کے مواقع تلاش کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہند۔ چین کی صورت ِحال حساس: جنرل منوج پانڈے
منتخبہ حکومت کے پاس اتھاریٹی ہونی چاہیے: عمران خان کا انٹرویو

وہ وسط ایشیائی ملک کی اعلیٰ فوجی قیادت سے وسیع تر بات چیت کریں گے۔

وزارت ِ دفاع نے جنرل کے دورہ کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھاوا دینے کا ”اہم قدم“ قراردیا۔

وہ منگل کے دن تاشقند میں لال بہادر شاستری میموریل اور چہارشنبہ کو سمرقند جائیں گے۔

a3w
a3w