آندھراپردیش

برسر اقتدار آنے پر6سوپر ضمانتوں کو روبعمل لانے جنرل سکریٹری ٹی ڈی پی کا وعدہ

لوکیش کمار نے کہا کہ ضلع سریکاکولم سے شنکھا را ورام دورہ شروع کرنے کو وہ خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔ ضلع سریکا کولم وہ سرزمین ہے جہاں جی ستیہ نارائنہ، سردار گاوتو لچنا اور ایرم نائیڈو جیسے قائدین پیدا ہوئے ہیں۔

اچھا پورم(اے پی): تلگودیشم پارٹی کے جنرل سکریٹری نارا لوکیش نے اتوار کے روز ضلع سریکا کولم کے اچاپورم سے اپنے سیاسی دورہ کا آغاز کیا ان کے سیاسی دورہ میں 120حلقہ جات کا احاطہ کیا جائے گا اس سیاسی ٹور کا مقصد عوام اور پارٹی کیڈر تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ اس سیاسی دورہ کو ”شنکھارا وارام“ کا نام دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
لوکیش کو4/ اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے سی آئی ڈی کو حکم
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت

 لوکیش کا یہ دورہ وہاں سے شروع ہوگا جہاں انہوں نے اپنی3,132 کیلو میٹر طویل یووا گالم پدیاترا ختم کی تھی۔ اس دورہ کے دوران وہ عوام میں ٹی ڈی پی کی مستقبل کی اسکیمات سے متعلق شعور بیدا کریں گے اور پارٹی کے ان ورکرس کو تہنیت پیش کریں گے جنہوں نے بنیادی سطح سے پارٹی کے استحکام کیلئے کام کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ضلع سریکاکولم سے شنکھا را ورام دورہ شروع کرنے کو وہ خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔ ضلع سریکا کولم وہ سرزمین ہے جہاں جی ستیہ نارائنہ، سردار گاوتو لچنا اور ایرم نائیڈو جیسے قائدین پیدا ہوئے ہیں۔

اچھا پورم میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے لوکیش نے یہ بات کہی۔ وائی ایس آر کانگریس حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے ٹی ڈی پی قائد نارا لوکیش نے چیف منسٹر جگن پر الزام عائد کیا کہ گزشتہ 4برسوں سے ڈی ایس سی کا اعلامیہ جاری کرنے کا مسلسل وعدہ کرتے ہوئے ریاس کے نوجوانوں سے دغا بازی کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اب جگن کی حکومت کے خاتمہ کے دن قریب آگئے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مجوزہ الیکشن میں ٹی ڈی پی کے برسر اقتدار آنے کے بعد6سوپر ضمانتوں کو اے پی میں نافذ کیا جائے گا۔

 ان 6 سوپر ضمانتوں میں بسوں میں خواتین کو سفر کی مفت سہولت فراہم کرنا، سال بھر میں 3گیس سلنڈرس مفت سربراہ کرنا، روزگار کے 20 لاکھ مواقع دستیاب کرانا، بیروزگاروں کو ہر ماہ فی کس 3ہزار روپے الاونس دینا اور دیگر شامل ہیں۔ اپنے 50روزہ طویل سیاسی دورہ کے دوران لوکیش اُن مقامات کا احاطہ کریں گے جو یووا گالم یاترا میں چھوٹ گئے تھے۔

a3w
a3w