تلنگانہ

بلدی انتخابات میں کانگریس شاندار کامیابی حاصل کرے گی: وزیرصحت تلنگانہ

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ عوامی حکومت کی فلاحی اسکیمیں، ترقیاتی پروگرام، بلا سود قرضے، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں، خواتین کے لئے مفت بس سروس، گروہا لکشمی اسکیم، جے ای انجینئرنگ کالج، مربوط اسکولوں کی تعمیر، نئے راشن کارڈس کا اجراء اور ملازمتوں پر تقررات حکومت کی اہم کامیابیاں ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرصحت دامودر راج نرسمہا نے دعویٰ کیا ہے کہ بلدی انتخابات میں کانگریس پارٹی شاندار کامیابی حاصل کرے گی اور ریاست بھر میں 75 سے 80 فیصد نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگی۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
حضرت امام حسنؓ کا اسوۂ حسنہ آج بھی امت کے لیے مشعلِ راہ،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کوکٹ پلی نَلّا چیروو کی بحالی مکمل، اسی ہفتے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا
جلسہ بیاد محمد مظہر الدین مرحوم (مظہر ملت ) و دعوت افطار کا اہتمام
ماہِ رمضان کا ہر لمحہ قیمتی ہے، پہلے عشرے کے بعد بھی غفلت نہ برتی جائے: مولانا جعفر پاشاہ

ہفتہ کی رات اندول۔جوگی پیٹ میونسپل انتخابی مہم میں شرکت کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے برسرِ اقتدار آنے کے محض دو سالوں میں کئی ترقیاتی کام انجام دیے گئے ہیں۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ عوامی حکومت کی فلاحی اسکیمیں، ترقیاتی پروگرام، بلا سود قرضے، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں، خواتین کے لئے مفت بس سروس، گروہا لکشمی اسکیم، جے ای انجینئرنگ کالج، مربوط اسکولوں کی تعمیر، نئے راشن کارڈس کا اجراء اور ملازمتوں پر تقررات حکومت کی اہم کامیابیاں ہیں۔

انہوں نے اندول۔جوگی پیٹ کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے نرسنگ کالج، ہاسٹلس کی تعمیر، کے جی بی وی، ماڈل اسکول، اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر، جدید اسپتال اور خواتین کے پالی ٹکنک کالج جیسے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں جوگی پیٹ میں صنعتیں قائم کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی تاکہ خواتین کو روزگار اور ملازمتوں کے مزید مواقع میسر آسکیں۔