جرمنی کواحساس ہے، مودی جی کو نہیں: ڈگ وجئے سنگھ
ڈگ وجئے سنگھ کے تبصرہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر قانون و انصاف نے کہا کہ راہول گاندھی آپ کا شکریہ آپ نے ہندوستان کے داخلی امور میں بیرونی طاقتوں کو مداخلت کی دعوت دی ہے۔
نئی دہلی: ایک اور متنازعہ بیان میں کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے جرمنی کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے راہول گاندھی کو سزا اور اس کے بعد پارلیمنٹ سے نااہل قرار دینے پر ریمارک کیا۔ ڈگ وجئے سنگھ نے اپنے ٹوئیٹ میں یہ بات کہی۔
جرمنی وزارت خارجہ اور رچرڈ واکر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس بات کا نوٹ لیا ہے کے کس طرح جمہوریت کے ساتھ ہندوستان مصالحت کررہا ہے۔جرمنی کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پہلی مرتبہ راہول گاندھی کے کیس کے تبصرہ میں کہا کے اس تعلق سے فیصلہ کا نوٹ لیا گیا ہے ۔
انہیں پارلیمنٹ سے نااہل قرار دیا گیا ہے اور اپیل سے یہ ظاہر ہوجائے گا کہ آیا فیصلہ اور معطلی نے بنیاد کہا ہے یہ توقع کی جاتی ہے عدلیہ کی آزادی اور جمہوری اصولوں کا اطلاق راہول گاندھی کیس میں کیسا ہوتا ہے۔
یہ ایک اور فلاش پاؤنٹ ہوسکتا ہے کیونکہ بی جے پی نے راہول گاندھی کے لندن دئے گئے بیان پر معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈگ وجئے سنگھ کے تبصرہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر قانون و انصاف نے کہا کہ راہول گاندھی آپ کا شکریہ آپ نے ہندوستان کے داخلی امور میں بیرونی طاقتوں کو مداخلت کی دعوت دی ہے۔
یاد رکھیں ہندوستانی عدلیہ بیرونی مداخلت سے متاثر نہیں ہوگی۔ ہندوستان غیر ملکی اثرات کو برداشت نہیں کرے گا۔کیونکہ ہمارے وزیر اعظم مودی جی ہیں۔راہول گاندھی کو نااہل قرار دیتے ہوئے لوک سبھا سکرٹیریٹ نے ان کوقصوروار قرار دینے کے نتائج پر جس جسے کورٹ آف چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سورت کی جانب سے دئے گئے ہیں۔