ایشیاء

ملک گیر احتجاج کےلئے تیار ہوجائیں، عمران خان کی اپنے حامیوں سے اپیل

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ ملک گیر احتجاج کیلئے تیار ہوجائیں۔ انہوں نے ہفتہ کے دن توشہ خانہ 2کرپشن کیس میں 17 سال جیل کی سزا سنائے جانے کے بعد یہ اپیل کی۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ ملک گیر احتجاج کیلئے تیار ہوجائیں۔ انہوں نے ہفتہ کے دن توشہ خانہ 2کرپشن کیس میں 17 سال جیل کی سزا سنائے جانے کے بعد یہ اپیل کی۔

73 سالہ عمران خان اگست 2023ئ سے جیل میں بند ہیں۔ اڈیالہ جیل میں اپنے وکیلوں سے بات چیت میں انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ احتجاج کیلئے تیار ہوجائیں۔ عمران خان کے ایکس اکائونٹ پر کل نصف شب پوسٹ کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی۔

یہ معلوم نہیں کہ ان کے پرسنل اکائونٹ پر یہ پوسٹ کس نے کی کیونکہ جیل میں عمران خان کی رسائی ان کے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلس تک نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے سہیل آفریدی (چیف منسٹر صوبہ خیبرپختونخواہ) کو پیام بھیج دیا ہے کہ سڑکوں پر تحریک چلانے کے لئے تیار ہوجائیں۔

ساری قوم کو اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑا ہونا پڑے گا۔ جدوجہد عبادت ہے اور میں پاکستان کی سچی آزادی کیلئے شہادت کو گلے لگانے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سنائی گئی تازہ سزا پر انہیں کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ انہوں نے اپنی قانونی ٹیم سے کہا کہ وہ کل کے فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ جائے۔

عمران خان نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور آئین کی بحالی کی جدوجہد کیلئے لازمی ہے کہ جسٹس لائرس فورم اور لائرس فرنٹ آگے آئیں۔ نظام انصاف ہی عوام کا تحفظ کرسکتا ہے۔ اِس کے بغیر معاشی ترقی یا اخلاقی ترقی ممکن نہیں۔