دہلی

آر ایس ایس کے نظریہ پر راہول گاندھی کی بجا تنقید:پون کھیڑا

سینئر کانگریس قائد پون کھیڑا نے پیر کے دن قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی کے آر ایس ایس کے تعلق سے امریکہ میں دیئے گئے بیان کی تائید کی۔

نئی دہلی: سینئر کانگریس قائد پون کھیڑا نے پیر کے دن قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی کے آر ایس ایس کے تعلق سے امریکہ میں دیئے گئے بیان کی تائید کی۔

متعلقہ خبریں
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی
مودی حکومت، صنعتکاروں کے لئے کام کرتی ہے: راہول گاندھی

یونیورسٹی آف ٹیکساس میں اپنی تقریر کے دوران قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے کہا تھا کہ آر ایس ایس کا ماننا ہے کہ ہندوستان صرف ایک آئیڈیا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ ہندوستان کئی آئیڈیاز سے مل کر بنا ہے۔

ہمارا ماننا ہے کہ ہر کسی کو بلالحاظ مذہب یا رنگ و نسل خواب دیکھنے کی آزادی ہونی چاہئے۔ رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کے ریمارک سے اتفاق کرتے ہوئے سینئر کانگریس قائد نے کہا کہ ہم اپنے ملک کو سمجھتے ہیں لیکن ہم نہ تو آر ایس ایس کو سمجھتے ہیں اور نہ سمجھنا چاہتے ہیں۔

ایک ایسی تنظیم کو سمجھنے کی کیا ضرورت ہے جس میں خود کو رجسٹر کران کی ہمت نہیں‘ رکنیت سازی کو سامنے لانے کی ہمت نہیں‘ کھاتے حساب کتاب بتانے کی ہمت نہیں۔ اس کے باوجود وہ ہمیں لکچر دیتی ہے کہ ملک کا کلچر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے کلچر کو کوئی خطرہ ہے تو وہ آر ایس ایس سے ہے۔

راہول گاندھی نے یہ بھی کہا تھا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے درمیان بڑا نظریاتی فرق ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کا ماننا ہے کہ عورتوں کو روایتی رول تک محددو رہنا چاہئے۔ انہیں گھر میں رہنا چاہئے‘ پکوان کرنا چاہئے اور کم بولنا چاہئے۔ ہمارا ماننا ہے کہ عورتوں کو جو چاہے کرنے کی آزادی ہونی چاہئے۔

a3w
a3w