حیدرآباد
جی ایچ ایم سی کی خصوصی صفائی مہم نویں دن بھی جاری
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے زیر اہتمام شہر کے تمام 300 وارڈوں میں خصوصی صفائی مہم نویں دن بھی جاری ہے۔ جی ایچ ایم سی کے اعلیٰ حکام خود فیلڈ پر موجود رہ کر اس مہم کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ شہر کو کچرے سے پاک بنایا جا سکے۔
حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے زیر اہتمام شہر کے تمام 300 وارڈوں میں خصوصی صفائی مہم نویں دن بھی جاری ہے۔ جی ایچ ایم سی کے اعلیٰ حکام خود فیلڈ پر موجود رہ کر اس مہم کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ شہر کو کچرے سے پاک بنایا جا سکے۔
نویں دن کی مہم کے دوران خاص طور پر درختوں کی کٹائی وپودوں کو ہٹانے اور سڑکوں کی صفائی کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس خصوصی مہم کا مقصد عوامی مقامات پر صفائی کے نظام کو بہتر بنانا اور بیماریوں کے پھیلنے سے روکنا ہے۔