حیدرآباد

 بی جے پی‘ تلنگانہ میں نئی طاقت کے طورپر ابھرے گی: کشن ریڈی

کشن ریڈی نے کہا کہ بی جے پی کو تمام حلقوں میں مثبت ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیاکہ ووٹنگ فیصدسے قطع نظر بی جے پی سکندرآباد سے کامیابی حاصل کرے گی۔

حیدرآباد: ریاستی صدر بی جے پی و مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہا کہ بی جے پی‘ تلنگانہ میں اپنے ہدف کے مطابق ایک نئی طاقت کے طور پر ابھرنے والی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست میں پارٹی کو دہرے ہندسہ میں پارلیمانی نشستوں پر کامیابی  یقینی ہے۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
مرکزی وزیر کشن ریڈی کی 73ویں آئی پی سی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب

 انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش  میں انتخابات کی وجہ سے حیدرآباد کے کئی حصوں میں ووٹنگ فیصد میں کمی آئی ہے۔ کشن ریڈی نے پارٹی کے ریاستی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ریاست کے شہری علاقوں میں پولنگ کا فیصد کچھ کم ہوا ہے لیکن ووٹروں کی اکثریت نے بی جے پی کی حمایت کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو تمام حلقوں میں مثبت ووٹ ملنے کا امکان ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیاکہ ووٹنگ فیصدسے قطع نظر بی جے پی سکندرآباد سے کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا سماکا۔ سا را کا ٹرائبل یونیورسٹی میں کچھ کورسس کیلئے داخلے اس تعلیمی سال میں ہی ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے اراضی مختص کرنے کے بعد وزیر اعظم یونیورسٹی کی عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صرف بی جے پی اور مرکز کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانے سے کوئی بڑا لیڈر نہیں بن جاتا۔

انہوں نے کہا راہول گاندھی وزیر اعظم بننے کے بعد شادی کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ انکا وزیراعظم بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد میں ووٹر لسٹ میونسپل حکام کے رویہ کی وجہ سے غلطیوں کا پلندہ بن گئی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ایک جگہ اور ان کے فرزند کو دوسری جگہ ووٹ الاٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فہرست راے دہندگان میں غلطیوں کے متعلق  انہوں نے ضلع الیکشن افسر سے شکایت کی ہے اور وہ مرکزی اور ریاستی الیکشن کمیشن سے بھی شکایت کریں گے۔

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور کریم نگر سے امیدوار بنڈی  سنجے نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کو ڈر ہے کہ بی جے پی ریاست میں اکثریتی حلقوں پر کامیابی حاصل کرے لگی۔ انہوں نے کہا  کانگریس قائدین کے چہروں پر تناؤ کو دیکھتے ہوئے واضح طور پر محسوس کیا جا سکتا ہے کے وہ خوف میں ہیں۔ 

a3w
a3w