جی ایچ ایم سی کی دو روزہ خصوصی ای۔ویسٹ صفائی مہم، تمام 30 وارڈس میں الکٹرانک کچرا جمع کرنے کا آغاز
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) شہر میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے12 اور 13 جنوری کو تمام 300 وارڈس میں ای۔ویسٹ (الیکٹرانک کچرا) جمع کرنے کی ایک خصوصی مہم شروع کر رہی ہے جس کا مقصد گھروں، دفاتر اور عوامی مقامات سے جمع شدہ ناکارہ الکٹرانک اشیاء کو تلف کرنا ہے۔
حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) شہر میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے12 اور 13 جنوری کو تمام 300 وارڈس میں ای۔ویسٹ (الیکٹرانک کچرا) جمع کرنے کی ایک خصوصی مہم شروع کر رہی ہے جس کا مقصد گھروں، دفاتر اور عوامی مقامات سے جمع شدہ ناکارہ الکٹرانک اشیاء کو تلف کرنا ہے۔
جی ایچ ایم سی کے کمشنر آر وی کرنن نے اس سلسلہ میں ایک عوامی بیداری ہینڈ آؤٹ جاری کیا جس میں جمع کئے جانے والے سامان کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
اس مہم کے دوران بڑے آلات جیسے فریج، واشنگ مشین اور اے سی،چھوٹے آلات جیسے مکسر، استری اور ہیئر ڈرائر، آئی ٹی اور ٹیلی کام کا سامان بشمول کمپیوٹر، موبائل اور چارجرس، صارفین کے الکٹرانکس جیسے ٹی وی، میوزک سسٹم اور کیمرے اور دیگر سامان بشمول یو پی ایس، انورٹرس اور بیٹریاں جمع کی جائیں گی۔
جی ایچ ایم سی نے اس کچرے کو جمع کرنے کے لئے تمام 30 سرکلس میں مخصوص گاڑیاں تعینات کر دی ہیں اور جمع شدہ تمام مواد کو سائنسی طریقہ سے تلف کرنے کے لیے مجاز پروسیسنگ سنٹرس بھیجا جائے گا۔
مہم کی کامیابی کے لئے ہفتہ کو جی ایچ ایم سی حکام نے گریٹر حیدرآباد کی مختلف کالونیوں میں پبلک اناؤنسمنٹ سسٹم کے ذریعہ تشہیری مہم چلائی تاکہ شہریوں میں شعور بیدار کیا جا سکے اور انہیں اس مہم کا حصہ بننے کی ترغیب دی جا سکے۔