دہلی

گیانیش کمار، بی جے پی ترجمان ، چیف الیکشن کمشنر نے ہمارے سوالات کا جواب نہیں دیا: اپوزیشن

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر بی جے پی ترجمان کی طرح کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں نے پیر کے دن کہا کہ وہ ایس آئی آر اور فہرست رائے دہندگان میں بے قاعدگیوں کے تعلق سے اس کے سوالات کے جواب دینے میں ناکام رہے۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر بی جے پی ترجمان کی طرح کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں نے پیر کے دن کہا کہ وہ ایس آئی آر اور فہرست رائے دہندگان میں بے قاعدگیوں کے تعلق سے اس کے سوالات کے جواب دینے میں ناکام رہے۔

نئی دہلی میں اپوزیشن کی میٹنگ کے بعد 8 ممتاز اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ سی ای سی نے ان کے سوالات کے جواب دینے کے بجائے اُلٹا ان پر حملہ کیا۔ کل کی پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر نے اپوزیشن جماعتوں کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔

وہ اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہے ہیں۔ کانگریس قائد گورو گوگوئی نے کہا کہ انہیں اپوزیشن کے سوالات کا جواب دینا چاہئے۔

یہ واضح ہوچکا ہے کہ الیکشن کمیشن ایسے عہدیداروں کے ہاتھوں میں ہے جو جانبداری برت رہے ہیں۔ پریس کانفرنس سے سماج وادی پارٹی قائد رام گوپال یادو‘ ٹی ایم سی کی مہوا موئترا اور آر جے ڈی کے منوج جھا نے بھی خطاب کیا۔