سوشیل میڈیا

قطب جنوبی میں چھ ماہ طویل کالی رات کے بعد طلوع آفتاب کا دلکش ویڈیو وائرل

سوشیل میڈیا ایپ ریڈیٹ پر چھ ماہ کی تاریکی کے بعد قطب جنوبی پر طلوع ہونے والے آفتاب کے دلکش نظارے پر مشتمل ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ اب تک، اسے 41,000 اپ ووٹ اور متعدد تبصرے موصول ہو چکے ہیں۔

نئی دہلی: زمین کے سات براعظموں میں سے ایک، انتارتیکا، قطب جنوبی کا گھر ہے۔ یہ زمین کا سب سے دور جنوبی نقطہ ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں زمین کا محور اور سطح آپس میں ملتے ہیں۔

یہ مقام اپنے طلوع آفتاب کے لئے جانا جاتا ہے، جو کئی مہینوں کی تاریکی کے خاتمے اور روشنی و چمک کے مہینوں کے آغاز کا اشارہ دیتا ہے۔ چھ ماہ طویل سردی دراصل اس براعظم کے اندرونی حصے میں ایک مسلسل اور تاریکی میں ڈوبی ہوئی رات ہے۔

سوشیل میڈیا ایپ ریڈیٹ پر چھ ماہ کی تاریکی کے بعد قطب جنوبی پر طلوع ہونے والے آفتاب کے دلکش نظارے پر مشتمل ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ اب تک، اسے 41,000 اپ ووٹ اور متعدد تبصرے موصول ہو چکے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا: میں صرف اس قسم کے موسم کو محسوس کرنے کے لئے بہت متجسس ہوں، چاہے یہ صرف چند سیکنڈ کے لئے ہو۔

ایک اور صارف نے لکھا: میں وہاں کبھی نہیں پہنچا۔ ایک دو بار منصوبے بنائے مگر ٹوٹ گئے۔

ایک صارف نے لکھا: یہ جان لیوا ہو سکتا ہے۔ بہت زیادہ ’’سب زیرو‘‘ ہوا میں تیزی سے سانس لینے پر پھیپھڑوں میں سیل کی دیواریں جم جاتی ہیں اور پھٹ سکتی ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ اسے ڈفیوز الیوولر ہیمرج کہتے ہیں، اور آپ اپنے ہی خون میں ڈوب جاتے ہیں۔

یہ ویڈیو اصل میں ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی تھی اور اسے ریڈیٹ پر دوبارہ پوسٹ کیا گیا تھا، لیکن پوسٹ میں اس کا درست مقام ظاہر نہیں کیا گیا۔ بعد میں اسے ٹویٹر پر بھی شیئر کیا گیا۔

انتارتیکا کا موسم گرما اکتوبر سے فروری تک رہتا ہے اور اس وقت سورج تقریباً ہمیشہ آسمان پر ہوتا ہے۔ گرمیوں میں، دن تیزی سے لمبے ہوتے جاتے ہیں یہاں تک کہ سورج پھر آئندہ چھ ماہ تک کبھی غروب نہیں ہوتا۔