امریکہ و کینیڈا

امریکہ کو 50 بحری جہازوں پر سائبر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ: وال اسٹریٹ جرنل

امریکہ 50 ایسے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے سائبر حملوں میں ایران کے ممکنہ طور پر ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہا ہے، جو تیل، مائع گیس اور کیمیائی مادے لے جا رہے تھے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

واشنگٹن: امریکہ 50 ایسے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے سائبر حملوں میں ایران کے ممکنہ طور پر ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہا ہے، جو تیل، مائع گیس اور کیمیائی مادے لے جا رہے تھے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔


اخبار کے مطابق، امریکہ توانائی کے شعبے سے وابستہ درجنوں ٹینکروں پر ہوئے سائبر حملوں میں ایران کے ممکنہ رول کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اس دوران یہ خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ تہران سائبر کارروائیوں اور امریکی شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ منصوبوں کے ذریعے مشرق وسطیٰ سے کہیں آگے تک اپنے تنازع کو وسعت دے رہا ہے۔


نامعلوم امریکی حکام کے مطابق، تیل، مائع پٹرولیم گیس، کیمیائی مصنوعات اور دیگر دھماکہ خیز مواد لے جانے والے 50 تک بحری جہاز مبینہ طور پر ان حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔


ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ بعض بحری جہازوں کو ان پر بم نصب کیے جانے کے بارے میں انتباہی پیغامات موصول ہوئے، جب کہ دیگر معاملات میں جہازوں کے عملے کو اس بات کا علم تک نہیں تھا کہ وہ کسی حملے کا نشانہ بن چکے ہیں۔


28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران میں مختلف اہداف پر حملے شروع کیے تھے، جس کے جواب میں ایران نے بھی جوابی حملے کیے۔ اگرچہ فی الحال اس تنازع میں کچھ وقفہ آیا ہے، تاہم یہ معاملہ ابھی حل نہیں ہوا ہے اور دوبارہ جنگی کارروائیاں شروع ہونے کا خطرہ برقرار ہے۔.