تلنگانہ

سالگرہ کے دن درخت کی شاخ گرنے سے لڑکی کی موت

اپنی سالگرہ کے موقع پر جب وہ اپنے دادا کے ساتھ ٹو وہیلر پر ستوپلی آرہی تھی کہ تلامڈا علاقہ میں سڑک کے کنارے ایک درخت کی شاخ اتفاقاً ٹوٹ کر اس پر گر گئی جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: سالگرہ کے دن، درخت کی شاخ گرنے کے نتیجہ میں کم عمر لڑکی کی مو ت ہوگئی جس کے سبب خوشیوں کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے ستوپلی کی 11سالہ لڑکی نکھل سنتوشی،گنگارام علاقہ کے ایک اسکول میں تعلیم حاصل کرتی ہے۔

 اپنی سالگرہ کے موقع پر جب وہ اپنے دادا کے ساتھ ٹو وہیلر پر ستوپلی آرہی تھی کہ تلامڈا علاقہ میں سڑک کے کنارے ایک درخت کی شاخ اتفاقاً ٹوٹ کر اس پر گر گئی جس کے نتیجہ میں اس سر پر شدید زخم آیا اور اس کی موت اسپتال منتقلی کے دوران ہوئی۔