تلنگانہ

کامیابی نہ ملنے پر خودکشی کی دھمکی دینے والے بی آرایس امیدوار پر الیکشن کمیشن نے لیا نوٹس

مرکزی الیکشن کمیشن نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم کے آخری دن ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے امیدوار کوشک ریڈی کی جانب سے دیئے گئے بیان کا سخت نوٹ لیا ہے۔

حیدرآباد: مرکزی الیکشن کمیشن نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم کے آخری دن ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے امیدوار کوشک ریڈی کی جانب سے دیئے گئے بیان کا سخت نوٹ لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

انتخابی ادارہ نے حضورآباد کے انتخابی عہدیدارکو ہدایت دی ہے کہ وہ کوشک ریڈی کے ریمارکس کی جانچ کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرے جنہوں نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر رائے دہندے ان کو منتخب نہیں کریں گے تو وہ اپنے ارکان خاندان کے ساتھ خودکشی کرلیں گے۔

اگران کومنتخب نہیں کیاگیا تو ن کے تین ارکان خاندان بشمول ان کی ارتھی کا جلوس 4دسمبر کو نکالاجائے گا۔یہ عوام کے ہاتھ میں ہے کہ وہ ان کے خاندان کو زندہ دیکھنا چاہتے ہیں یا مردہ۔

انہوں نے کملاپورمنڈل مستقر میں انتخابی مہم کے دوران یہ متنازعہ ریمارک کیاتھا۔ کوشک ریڈی حضورآباد سے بی آرایس کے امیدوار ہیں۔

وہ تلنگانہ قانون سازکونسل کے رکن بھی ہیں تاہم حکمران جماعت نے ان کو اس حلقہ کا امیدوار بنایاہے۔گذشتہ روز ان کے اس متنازعہ بیان کا سخت نوٹ لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے رپورٹ طلب کی ہے۔

a3w
a3w