سوشیل میڈیاآندھراپردیش

اے سی کوچ میں لڑکی کی سگریٹ نوشی (ویڈیو)

ویڈیو میں صاف نظر آتا ہے کہ لڑکی سگریٹ پی رہی تھی کہ اسی دوران ایک نوجوان مسافر نے اس سے سوال کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کردیا۔ اس نے پوچھا آپ یہ کیا کر رہی ہیں؟ ٹرین کے اندر سگریٹ کیوں پی رہی ہیں؟ کیا یہ اے سی کوچ آپ کو نظر نہیں آرہا؟"

وشاکھاپٹنم: وشاکھاپٹنم۔گاندھی دھام سوپرفاسٹ ایکسپریس (20803) میں پیش آیا ایک واقعہ ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اے سی کوچ میں ایک نوجوان لڑکی سگریٹ پی رہی ہے اور دیگر مسافروں کے ساتھ تکرار میں الجھ گئی ہے۔ اس منظر کو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا جس پر خوب چرچا ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں صاف نظر آتا ہے کہ لڑکی سگریٹ پی رہی تھی کہ اسی دوران ایک نوجوان مسافر نے اس سے سوال کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کردیا۔ اس نے پوچھا آپ یہ کیا کر رہی ہیں؟ ٹرین کے اندر سگریٹ کیوں پی رہی ہیں؟ کیا یہ اے سی کوچ آپ کو نظر نہیں آرہا؟”

یہ سن کر اور ویڈیو بنتے دیکھ کر لڑکی بھڑک اُٹھی۔ اس نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ آپ میری ویڈیو کیوں بنا رہے ہیں؟ فوراً ڈیلیٹ کریں اور ساتھ ہی نوجوان کو ڈرانے دھمکانے لگی۔ تاہم جب ویڈیو بنانے والا مسافر ویڈیو ڈیلیٹ کرنے پر تیار نہ ہوا تو لڑکی مزید غصے میں آ گئی اور کہا کہ اس میں تمہیں کیا مسئلہ ہے بھائی؟ یہ تمہاری ٹرین تو نہیں ہے نا۔ میرے ہاتھ میں جو سگریٹ ہے وہ میں نے اپنے پیسوں سے خریدی ہے، تمہیں اس سے کیا؟”

اس دوران دیگر مسافروں نے بھی مداخلت کی اور لڑکی کو سمجھانے کی کوشش کی کہ اے سی کوچ میں سگریٹ نوشی ممنوع ہے، براہِ کرم سگریٹ بجھا دیں۔ لیکن وہ باز نہ آئی اور دوبارہ کہا کہ "یہ تمہاری ٹرین نہیں ہے، تمہیں اتنی تکلیف کیوں ہو رہی ہے؟”

بحث و تکرار بڑھتی دیکھ کر دیگر مسافروں کو بھی غصہ آیا۔ وہ اس بات پر برہم ہوگئے کہ لڑکی اپنی غلطی ماننے کے بجائے الٹا مسافروں کو ہی چیلنج کر رہی ہے۔ اسی دوران لڑکی اپنی برتھ پر جا کر بیٹھ گئی اور کہا کہ اب پولیس کو بُلالو، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

یہ ویڈیو کب ریکارڈ کیا گیا، اس کی تاریخ اور وقت کی وضاحت ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ البتہ یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ فی الحال ریلوے حکام کی جانب سے اس واقعہ پر کوئی باضابطہ بیان یا وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے۔