سوشیل میڈیا

بائیک پر اسٹنٹ کرنے کی چکر میں لڑکیاں نیچے گرگئیں، ویڈیو وائرل

ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سامنے والی لڑکی شائد بائیک چلانا سیکھ رہی ہے ۔سامنے بیٹھی لڑکی نے ہیلمٹ نہیں پہنا اور پیچھے بیٹھی لڑکی نے ہیلمٹ پہنا ہوا ہے۔ سامنے والی لڑکی خود کو سنبھالتی ہے جبکہ پیچھے والی لڑکی اس کے سر پر گرجاتی ہے لیکن ہیلمٹ کی وجہ سے اس کے سر کو چوٹ لگنے سے بچ جاتی ہے۔

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی ڈرائیونگ سے متعلق کئی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جس پر کئی مذاق بھی بنتے ہیں، دو لڑکیوں کا ایسا ہی ایک مزاحیہ ویڈیو  ان دنوں تیزی سے وائرل ہورہا ہے جسے دیکھ کر لوگ دونوں کی تعریف اور تنقید بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے

اس ویڈیوکو دیکھ کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے کہ موٹر سائیکل لیکر نکلنے والی لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے اور آپ ہنسے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔ ایک طرف لڑکی کی ذہانت کو بھی سراہا جارہا ہے۔

https://www.instagram.com/reel/CnrgIJshQXw/?utm_source=ig_web_copy_link

 مجموعی طورپر یہ ویڈیو مضحکہ خیز بھی ہے جسے لوگ کافی پسند کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر خوب لطف اندوز ہورہے ہیں اور طرح طرح کے تبصرے بھی کررہے ہیں۔  

اس ویڈیو کو اسٹائلش بوائے نامی انسٹا گرام صارف نے انسٹا گرام پر پوسٹ کیا ہے۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح دو لڑکیاں موٹر سائیکل پر سوار ہوتی ہیں اور  چار قدم چلنے کے بعد ہی موٹر سائیکل سامنے سے اُٹھ جاتی ہے اور لڑکیاں نیچے گر جاتی ہیں۔

ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سامنے والی لڑکی شائد بائیک چلانا سیکھ رہی ہے جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے، سامنے بیٹھی لڑکی نے ہیلمٹ نہیں پہنا اور پیچھے بیٹھی لڑکی نے ہیلمٹ پہنا ہوا ہے۔

سامنے والی لڑکی خود کو سنبھالتی ہے جبکہ پیچھے والی لڑکی اس کے سر پر گرجاتی ہے لیکن ہیلمٹ کی وجہ سے اس کے سر کو چوٹ لگنے سے بچ جاتی ہے۔

ویڈیو کافی مضحکہ خیز ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ اسے دیکھ کر لوگ سامنے والی لڑکی کی حماقت پر مذاق بنارہے ہیں لیکن پیچھے بیٹھی لڑکی کی عقل کی داد دینی پڑے گی کہ اس نے اپنے دوست کی ڈرائیونگ پر بھروسہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت بھی کی ۔ سب سے پہلے ترجیح دی اور ضرور ہیلمٹ پہنا شائد یہی وجہ تھی۔

زمین پر گرنے کے بعد بھی اس کے ہیلمٹ نے اس کا سر زخمی ہونے سے بچالیا۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ ساتھ ساتھ لڑکیوں کی قابلیت کو بھی دیکھیں گے۔یہ ویڈیو کچھ عرصہ قبل پوسٹ کی گئی تھی جسے بہت پسند کیا گیا تھا۔ اسے سوشل میڈیا پر کئی بار شیئر کیا جاچکا ہے اور لوگ اسے بہت پسندبھی کرہے ہیں۔