دہلیسوشیل میڈیا

پرمسرت زندگی کیلئے ہندو لڑکوں سے شادی کریں۔ مسلم لڑکیوں کو وی ایچ پی لیڈر کا مشورہ

سادھوی پراچی نے جمعرات کے روز مسلم لڑکیوں سے کہا کہ وہ ہندو لڑکوں سے شادی کریں اور دعویٰ کیا کہ وہ لوگ پرمسرت زندگی گزار سکیں گی اور انہیں کالے کپڑے پہننے، طلاق اور حلالہ سے نجات مل جائے گی۔

نئی دہلی: ایک متنازعہ بیان میں جس پر ہنگامہ ہوسکتا ہے، وشواہندوپریشد(وی ایچ پی) کی لیڈر سادھوی پراچی نے جمعرات کے روز مسلم لڑکیوں سے کہا کہ وہ ہندو لڑکوں سے شادی کریں اور دعویٰ کیا کہ وہ لوگ پرمسرت زندگی گزار سکیں گی اور انہیں کالے کپڑے پہننے، طلاق اور حلالہ سے نجات مل جائے گی۔

پراچی نے جو بریلی میں سرکٹ ہاوز پہنچی تھی، یہ بھی کہا کہ اگر ہندوستان میں رہنے والوں کا ڈی این اے ٹسٹ کرایا جائے تو ہر ایک کے آباواجداد بھگوان رام، بھگوان کرشنا اور بھگوان بابابھولے ناتھ ثابت ہوں گے۔

بہار اور مغربی بنگال میں رام نومی تشدد سے متعلق سوال پر وی ایچ پی نے کہا کہ ان دونوں ریاستوں میں صدرراج نافذ کردیا جانا چاہئے پراچی جنہوں نے کبھی یہ اعلان کیا تھا کہ اسلامی مبلغ ذاکر نائک کا سر قلم کرنے والوں کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، کہا کہ ممتابنرجی مسلمانوں کی خوشامد کو فروغ دے رہی ہیں۔

وہاں صدرراج نافذ کیا جانا چاہئے۔ وی ایچ پی لیڈر نے ماضی میں تین طلاق کا سامنا کرنے والی مسلم خواتین سے بھی کہا تھا کہ وہ ہندو مت میں شامل ہوجائیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر عورتیں مسلمان مردوں سے شادی کریں گی تو انہیں یقینا طلاق کا سامنا کرنا پڑے گااِس کے بعد خوفناک حلالہ سے گزرنا پڑے گا۔ اسی لئے اس کلچر کو ٹھوکر ماردیں جو زندگیوں کو تباہ کردیتا ہے اور ہندومت اختیار کرلیں۔