جموں و کشمیر

مجھ پر بی جے پی کی بی ٹیم ہونے کا الزام لگانے والے بی جے پی کی اے ٹیم ہیں: غلام نبی آزاد

غلام نبی آزاد نے کہا کہ مجھ پر الزام لگانے والی پارٹیوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی بی جے پی کی حمایت حاصل تھی۔ موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

سری نگر: ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے سربراہ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ جو پارٹیاں مجھے بی جے پی کی بی ٹیم ہونے کا الزام لگاتی ہیں وہ در اصل بی جے پی کی اے ٹیمیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
غزہ پٹی کے لوگوں کے لئے دعائیں کی جائیں: غلام نبی آزاد
ایک ملک ایک الیکشن، سبھی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی: غلام نبی آزاد
اپوزیشن کا ہنگامہ غیرضروری: غلام نبی آزاد
پارٹی میں گروپ بندی کیلئے کوئی جگہ نہیں:غلام نبی آزاد

انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام لگانے والی پارٹیوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی بی جے پی کی حمایت حاصل تھی۔ موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘جو مجھ پر بی جے پی کی اے ٹیم ہونے کا الزام لگاتے ہیں وہ در اصل بی جے پی کی اے ٹیمیں ہیں اور وہ دونوں بی جے پی حکومت کے وزرا رہے ہیں’۔ ان کا کہنا ہے کہ ان پارٹیوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی بی جے پی کی حمایت حاصل تھی۔

مسٹر آزاد نے کہا: ‘ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ پارلیمنٹ میں بی جے پی کے خلاف کون بولتا تھا اور کون نہیں بولتا تھا’۔ چین اور پاکستان کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ‘یہ ہمارے دشمن ہیں اور ان کا ہمیں ہمیشہ خطرہ رہا ہے’۔

دفعہ 370 کی تنسیخ کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘دفعہ 370 کو توڑنا مرکز کی غلطی تھی ہم نے اس کی بحالی کے لئے جو کرنا تھا ہم نے پارلیمنٹ میں وہ کیا اور جو دوسرے لوگ تھے انہوں نے وہاں بھی اس کے لئے کچھ بھی نہیں کیا’۔

a3w
a3w