حیدرآباد

گلوبل انسٹی ٹیوٹ، موئن آباد نے فرش مین بیچ کا پرتپاک استقبال کیا

سیکریٹری محترمہ صبیحہ فرزانہ، ڈائریکٹرز کے۔ ایم۔ فصیح الدین اور ماریہ تبسم، ڈین ڈاکٹر رویندرا تیواری، پرنسپل ڈاکٹر پی۔ راجا راؤ اور دیگر معززین نے طلبہ کو مبارکباد دی اور ادارے میں دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی نصیحت کی۔

حیدرآباد: گلوبل انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (خودمختار)، موئن آباد نے پیر کے روز بیسواں بیچ آف فرش مین انجینئرنگ طلبہ کا استقبال کرنے کے لئے اورینٹیشن ڈے پروگرام کا انعقاد کیا۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ
مولانا محمد علی جوہرنے تحریک آزادی کے جوش میں زبردست ولولہ اور انقلابی کیفیت پیدا کیا: پروفیسر ایس اے شکور
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
اردو اکیڈمی جدہ کے وفد کی قونصل جنرل ہند سے ملاقات، سرگرمیوں اور آئندہ منصوبوں پر تبادلۂ خیال

یہ تقریب بڑے جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئی جس کا مقصد طلبہ کو تعلیمی ماحول، ادارے کی قدروں اور کیمپس کلچر سے روشناس کرانا تھا۔

مہمانِ خصوصی کیپٹن ایل۔ پندو رنگا ریڈی نے اپنے خطاب میں طلبہ کو کامیاب کیریئر کے لئے نظم و ضبط، قیادت اور مسلسل سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ مہمانِ اعزاز سب انسپکٹر محترمہ جابینہ (موئن آباد پولیس اسٹیشن) نے طلبہ کو شہری ذمہ داریوں کی پاسداری، اینٹی ریگنگ، خواتین کی حفاظت اور منشیات و نشہ آور اشیاء سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے قانونی نتائج پر روشنی ڈالی۔

سیکریٹری محترمہ صبیحہ فرزانہ، ڈائریکٹرز کے۔ ایم۔ فصیح الدین اور ماریہ تبسم، ڈین ڈاکٹر رویندرا تیواری، پرنسپل ڈاکٹر پی۔ راجا راؤ اور دیگر معززین نے طلبہ کو مبارکباد دی اور ادارے میں دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی نصیحت کی۔

تقریب کا اختتام ووٹ آف تھینکس کے ساتھ ہوا جو نئے تعلیمی سفر کے آغاز کی علامت ثابت ہوا۔