حیدرآباد

وزیر اعظم مودی کا دورہ حیدرآباد، ملکاجگیری میں ہوگا روڈ شو

مودی تین دن تک لوک سبھا کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ وزیر اعظم مودی جمعہ کی شام ملکاجگری میں روڈ شو کریں گے جس کے لئے بی جے پی لیڈران انتظامات میں مصروف ہیں۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ وہ دس دنوں میں دوسری مرتبہ ریاست کا دورہ کررہے ہیں۔مودی تین دن تک لوک سبھا کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ وزیر اعظم مودی جمعہ کی شام ملکاجگری میں روڈ شو کریں گے جس کے لئے بی جے پی لیڈران انتظامات میں مصروف ہیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
حیدر آباد کے 5 لاکھ 41 ہزار بوگس ووٹ فہرست سے حذف
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ

اس کے علاوہ مودی 16 مارچ کو ناگرکرنول میں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم مودی 18 مارچ کو جگتیا ل میں ہونے والے جلسہ عام میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم کے ناگرکرنول کے دورہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وزیر اعظم لوک سبھا انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر ناگرکرنول کا دورہ کریں گے۔ چونکہ مودی پہلی بار ناگرکرنول کا دورہ کررہے ہیں، بی جے پی لیڈروں نے ان کی زبردست ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

a3w
a3w