مہاراشٹرا

نواب ملک کو سپریم کورٹ سے 2 ماہ کی عبوری ضمانت

سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن مہاراشٹرا کے سابق وزیرنواب ملک کو منی لانڈرنگ کیس میں طبی بنیادوں پر 2 ماہ کی عبوری ضمانت منظور کی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن مہاراشٹرا کے سابق وزیرنواب ملک کو منی لانڈرنگ کیس میں طبی بنیادوں پر 2 ماہ کی عبوری ضمانت منظور کی۔

متعلقہ خبریں
نواب ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
این سی پی مہاراشٹرا میں مقامی اور بلدی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی : اجیت پوار
پون کھیڑا کو سپریم کورٹ سے28 فروری تک عبوری ضمانت
شردپوار گروپ کا نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندر پوار‘
سفارتی تنازعہ پر بحث کیلئے این سی پی کا مطالبہ

وہ بمبئی ہائی کورٹ کے 13جولائی کے احکام کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے تھے جس نے انہیں انفورسمنٹ ڈائرکٹویٹ(ای ڈی) کے کیس میں میڈیکل گراؤنڈس پر ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔

جسٹس انیرودھ بوس اور جسٹس بیلا ایم ترویدی پر مشتمل بنچ نے نوٹ کیا کہ نواب ملک گردہ کی بیماری اور دیگر امراض کے علاج کے لئے دواخانہ میں شریک ہیں۔

بنچ نے کہا کہ ہم طبی بنیادوں پر ضمانت دے رہے ہیں۔ ہم نے کیس کے محاسن پر غور نہیں کیا۔ ای ڈی نے فروری 2022 میں نواب ملک کو گرفتار کیا تھا۔ این سی پی قائد عدالتی تحویل میں ہیں اور فی الحال ممبئی کے ایک خانگی دواخانہ میں ان کا علاج چل رہاہے۔

انہوں نے ہائی کورٹ سے راحت مانگی تھی۔ انہوں نے گردہ کی بیماری اور دیگر امراض کا حوالہ دیا تھا۔ انہوں نے میرٹ پر بھی ضمانت چاہی تھی۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ وہ میرٹ پرضمانت کی سماعت 2 ہفتے بعد کرے گی۔

a3w
a3w