Gober used for cooling rooms Delhi University: آر ایس ایس کا خواب حقیقت بنتا نظر آ رہا ہے! پرنسپل نے کلاس روم کی دیواروں پر گوبر کا لیپ کیا!
یونیورسٹی کے تحت اشوک وہار میں واقع لکشمی بائی کالج کی پرنسپل ڈاکٹر پرتیوشا وتسلا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ کالج کی کلاس رومز کی دیواروں پر گوبر کا لیپ کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

Gober used for cooling rooms Delhi University: دہلی: دہلی یونیورسٹی کے تحت اشوک وہار میں واقع لکشمی بائی کالج کی پرنسپل ڈاکٹر پرتیوشا وتسلا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ کالج کی کلاس رومز کی دیواروں پر گوبر کا لیپ کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
اس ویڈیو کو لے کر جہاں کچھ لوگ تنقید کر رہے ہیں، وہیں پرنسپل نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام ایک فیکلٹی ممبر کی تحقیقاتی پروجیکٹ کا حصہ ہے، جس کا مقصد روایتی بھارتی طریقوں کے ذریعہ گرمی کے اثرات کو قابو میں لانا ہے۔
ڈاکٹر وتسلا نے بتایا کہ یہ تحقیقی کام "روایتی بھارتی علم کے استعمال سے حرارتی دباؤ (تھرمَل اسٹریس) پر قابو پانے کا مطالعہ” کے عنوان سے کیا جا رہا ہے، اور فی الحال یہ تجربہ کالج کے پورٹا کیبن میں کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرشدآباد تشدد میں گرفتاریوں کی تعداد 200 پارکرگئی۔ بھانگڑ میں تازہ کشیدگی
ان کا کہنا تھا”میں نے خود بھی ایک پورٹا کیبن کی دیوار پر گوبر کا لیپ کیا، کیونکہ مٹی اور گوبر جیسے قدرتی عناصر کو چھونے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ ادھوری معلومات کی بنیاد پر غلط رائے قائم کر رہے ہیں۔”
کالج کے دیگر ملازمین کا بھی تعاون
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کالج کے دیگر ملازمین بھی پرنسپل کے اس اقدام میں ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔
پرنسپل نے اس ویڈیو کو کالج کے اساتذہ کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کلاس رومز کو قدرتی طریقے سے ٹھنڈا رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو زیادہ آرام دہ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا”جن کلاس رومز میں یہ کام کیا جا رہا ہے، وہ جلد ہی ایک نئے انداز میں طلبہ کے لیے کھولے جائیں گے۔ ہم آپ کے تعلیمی تجربے کو مزید خوشگوار بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔”
کالج میں کل پانچ بلاکس ہیں، جن میں سے ایک بلاک پر فی الحال یہ تحقیقی منصوبہ مرکوز ہے۔
کالج انتظامیہ کے مطابق، اس منصوبے کے تفصیلی نتائج ایک ہفتے کے اندر عوام کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔