تلنگانہ

دریائے گوداوری نے دوسرے خطرہ کی سطح کو پارکرلیا

صبح 10 بجے پانی کی سطح 13.43 لاکھ کیوسک کے ساتھ 51.50 فٹ تک بڑھ گئی۔ پانی کی سطح میں اضافہ چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر میں اس کے بالائی آبگیرعلاقہ سے دریا میں بڑے پیمانہ پرآمد کی وجہ سے ہوا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے بھدراچلم میں دریائے گوداوری نے دوسرے خطرہ کی سطح کو پارکرلیا۔پانی کی سطح کے 48 فٹ سے تجاوز کرنے کے بعد حکام نے دوسری وارننگ جاری کی۔ ہفتہ کی صبح 6 بجے پانی کی سطح 12.86 لاکھ کیوسک کے اخراج کے ساتھ 50.50 فٹ تھی اور صبح 9 بجے 13.37 لاکھ کیوسک کے اخراج کے ساتھ 51.40 فٹ پر آگئی۔

 صبح 10 بجے پانی کی سطح 13.43 لاکھ کیوسک کے ساتھ 51.50 فٹ تک بڑھ گئی۔ پانی کی سطح میں اضافہ چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر میں اس کے بالائی آبگیرعلاقہ سے دریا میں بڑے پیمانہ پرآمد کی وجہ سے ہوا۔

عہدیداروں نے چیرلا منڈل میں تالی پیرو پراجکٹ کے 20 دروازوں کواٹھا کر 30,160 کیوسک اضافی پانی کو دریائے گوداوری میں چھوڑ دیا۔ ضلع کے چیرلا، برگم پاڈ منڈلوں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور کئی دیہاتوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے جس سے مکینوں کو امدادی مراکز میں منتقل ہونا پڑا ہے۔

a3w
a3w