کھیل

زمبابوے کے سابق کرکٹر ہیتھ اسٹریک کا انتقال

وہ اپنے آخری دن گھر میں خاندان اور قریبی عزیزوں کے ساتھ گزارنا چاہتے تھے۔ وہ محبت اور سکون سے لبریز تھے۔ ہماری روحیں ہمیشہ کے لیے ایک ہوگئی ہیں، اسٹریکی۔ ہم دوبارہ ملیں گے۔‘‘

نئی دہلی: زمبابوے کے سابق آل راؤنڈر ہیتھ اسٹریک کا 49 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ہیتھ کی اہلیہ نیڈین اسٹریک نے اتوار کو اس کی تصدیق کی۔ نیڈین نے فیس بک پر لکھا ’’آج صبح 3 ستمبر 2023 بروز اتوار کو میری زندگی کی سب سے بڑی محبت اور میرے خوبصورت بچوں کے والد کوفرشتوں کے پاس لے گئے۔

متعلقہ خبریں
سعودی شہزادہ منصور بن بدر انتقال کرگئے
نہرو زوالوجیکل پارک کے قدیم ترین کچھوے کی موت
معروف اداکارہ سلوچنا لٹکر کا دیہانت
رکن اسمبلی حلقہ کنٹو نمنٹ جی ساینا چل بسے

 وہ اپنے آخری دن گھر میں خاندان اور قریبی عزیزوں کے ساتھ گزارنا چاہتے تھے۔ وہ محبت اور سکون سے لبریز تھے۔ ہماری روحیں ہمیشہ کے لیے ایک ہوگئی ہیں، اسٹریکی۔ ہم دوبارہ ملیں گے۔‘‘

سال2000 اور 2004 کے درمیان زمبابوے کی کپتانی کرنے والے اسٹریک نے اپنے ملک کے لیے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے کھیلے۔ اسٹریک زمبابوے کے واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے 100 ٹیسٹ وکٹ حاصل کئے اور انہوں نے اپنے 12 سالہ کیریئر کے دوران اکثر لڑکھڑاتی گیند بازی اکائی کو تنہا ہی سنبھالا۔

اسٹریک کو بنیادی طور پر ان کی تیز گیند بازی کے لیے جانا جاتا تھا لیکن انہوں نے اپنی ٹیم کے مڈل آرڈر میں بلے سے بھی اہم تعاون دیا۔ اسٹریک نے ٹیسٹ کرکٹ میں کل 1990 رن اور ون ڈے کرکٹ میں 2943 رن بنائے۔ انہوں نے ہرارے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی پہلی اور واحد ٹیسٹ سنچری (ناٹ آؤٹ 127) بنائی۔

سال 2005 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کو مکمل طور پر روکنے کے بعد، اسٹریک نے 2006 میں دو سال کے لیے واروکشائر میں شمولیت اختیار کی، حالانکہ خراب فارم کی وجہ سے ان کا دور ختم ہو گیا تھا۔ 2007 میں انڈین کرکٹ لیگ (آئی سی ایل) میں کھیلنے کے بعد، ان کا بین الاقوامی کیریئر مؤثر طریقے سے ختم ہو گیا۔

اسٹریک نے زمبابوے، اسکاٹ لینڈ، بنگلہ دیش، گجرات لائنز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز سمیت کئی ٹیموں کی کوچنگ بھی کی۔

a3w
a3w