تلنگانہ

تلنگانہ کے بھدراچلم میں دریائے گوداوری کی سطح میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

تلنگانہ کے بھدراچلم میں دریائے گوداوری کی سطح میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھاگیاہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدراچلم میں دریائے گوداوری کی سطح میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھاگیاہے۔ شدید سیلاب کی وجہ سے اس کی سطح بڑھ کر 53.2 فیٹ تک تک پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

پانی کے شدید بہاو کے پیش نظر تیسرے خطرے کا الرٹ جاری ہے جس کی وجہ سے عہدیداروں نے چرلا اور ڈموگوڈم منڈلوں کے بعض دیہاتوں اور بھدراچلم شہر کی کئی کالونیوں کے عوام کو چوکس کر دیا۔

مقامی نئی کالونی اور اے ایم سی کالونیوں میں پانی داخل ہونے کے بعد 200 افراد کو بازآبادکاری مرکز منتقل کر دیا گیا۔

اس ماہ کی 23 تاریخ کو پہلی بار دریا میں پانی کی سطح زیادہ سے زیادہ 50.90 فٹ تک پہنچ گئی تھی۔اس کی سطح میں بتدریج کمی ہوئی ہے۔

مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ کی ریاستوں میں شدید بارش کی وجہ سے دریامیں پانی کے بہاؤ میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

بھدراچلم سے دموگوڑم تک اہم سڑک پر پانی بھر جانے سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔ وجئے واڑہ قومی شاہراہ پربھدراچلم سے آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ جانے والی سڑک کو بند کردیاگیاہے۔