تلنگانہ

سل مینوفیکچرنگ یونٹ میں 8ہزار کروڑ کی سرمایہ لگانے گودی انڈیا کا اعلان

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے گودی انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے ریاست میں 12.5 جی ڈبلیو ایچ سل مینو فیکچرنگ کیلئے لیتھیم گیگا فیکٹری کے قیام کیلئے 8000کروڑ روپے سرمایہ مشغول کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے گودی انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے ریاست میں 12.5 جی ڈبلیو ایچ سل مینو فیکچرنگ کیلئے لیتھیم گیگا فیکٹری کے قیام کیلئے 8000کروڑ روپے سرمایہ مشغول کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ خبریں
مودی دور میں سرمایہ کاری اور عام کھپت کا ڈبل انجن پٹری سے اتر گیا: کانگریس
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی

آج ڈاوس میں ریونت ریڈی نے بانی سی ای او گودی انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ مہیش گودی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مہیش گودی نے تلنگانہ میں آئندہ پانچ برسوں کے دوران 12.5Gwh سل مینو فیکچرنگ کیلئے لیتھیم اور سوڈیم آیان سے مربوط ٹکنالوجی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کیلئے8000 کروڑ روپے سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا۔

اس ضمن میں گودی انڈیا اور حکومت تلنگانہ کے درمیان یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے۔ اس مجوزہ پروجیکٹ کے ذریعہ مرحلہ اول میں 6000افراد کو ملازمت ملے گی اور

مرحلہ دوم میں کمپنی کی صلاحیت کو2.5Gwh سے بڑھا کر10.Gwh کردیا جائے گا چیف منسٹر نے گودی انڈیا کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔