مضامین

Investment Agreement کیا بلا ہے؟

آج کل شہر میں ایک نئی وباء سر اٹھارہی ہے جس کی زد میں نادان لوگ ہزاروں کروڑ روپیوں کا نقصان اٹھارہے ہیں۔ پہلے تو کرگزرتے ہیں اور بعد میں سر پیٹتے رہ جاتے ہیں۔ لوگوں کو اس وباء نے اپنے بازوں میں جکڑ رکھا ہے۔

آج کل شہر میں ایک نئی وباء سر اٹھارہی ہے جس کی زد میں نادان لوگ ہزاروں کروڑ روپیوں کا نقصان اٹھارہے ہیں۔ پہلے تو کرگزرتے ہیں اور بعد میں سر پیٹتے رہ جاتے ہیں۔ لوگوں کو اس وباء نے اپنے بازوں میں جکڑ رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں
چائے ہوجائے!،خواتین زیادہ چائے پیتی ہیں یا مرد؟
مشرکانہ خیالات سے بچنے کی تدبیر
ماہِ رمضان کا تحفہ تقویٰ
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا
بچوں پر آئی پیڈ کے اثرات

گھر بیٹھے اور ہاتھ پیر چلائے بغیر ماہانہ تین تا چار فیصد منافع کا انویسٹمنٹ اگریمنٹ کر بیٹھتے ہیں۔ چار پانچ ماہ تک کاروباری/ تاجر/رئیل اسٹیٹ تاجر برابر فائدہ یا سود اداکرتا ہے اور پھر بعد میں رقم کی ادائیگی روک دیتا ہے۔

گویا ایک سو روپیہ انوسٹ کرنے کے بعد صرف پچیس تا تیس روپیہ ہی ہاتھ آتے ہیں۔ اصرار پر وہ شخص کہتا ہے کہ میرا پیسہ پراجکٹ میں پھنسا ہوا ہے۔ فلیٹس فروخت نہیں ہورہے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن سے تعمیری اجازت نہیں مل رہی ہے۔ میں نے بھی سرمایہ کاری کی تھی اور میں بھی نقصان اٹھارہا ہوں۔

یہ عمل سود اور صرف سود کی تعریف میں آئے گا جو شریعت میں حرام ہے۔ اللہ نے تجارت کو حلال اور سود کو حرام قراردیا ہے۔

کوئی گھر بیٹھے اور بغیر کوئی کام کئے کیسے امید رکھ سکتا ہے کہ اسے منافع ملے گا۔ نتیجہ یہ ہوگا کہ سود کی لعنت اور لالچ ایسے انویسٹرس کو تباہ کردیں گے اور ان کے پاس صرف شکایت کرنے اور رونے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

لہٰذا اس گناہِ کبیرہ اور لالچ سے باز آنے کی ضرورت ہے۔
۰۰۰٭٭٭۰۰۰