حیدرآباد

حیدرآبادمیں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

حیدرآباد کے بشمول ملک بھر میں سونا کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی آگئی تھی۔ مگر اب زرد دھات کی طلب میں اضافہ کے بعد دوبارہ اس کی قیمتوں میں اچھال آگیا ہے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ویک ینڈ (ہفتہ کے آخری دن) سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کے روز 24 کیرٹ  (قیراط) کے 10 گرام سونے کی قیمت72,770 روپے تک پہونچ گئی۔ جمعہ کے روز24قیراط کے 10گرام سونے کی قیمت71,620 روپے تھی اس طرح تین دنوں میں اس کی قیمت میں 1150 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

 اس طرح شہر میں 22کیرٹ کے 10گرام (ایک تولہ) سونا کی قیمت میں 66,700 روپے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ جمعہ کے روز اس کی قیمت 65,650 روپے تھی اسی طرح 10 گرام سونا کی قیمت میں 1050 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ کسٹم ڈیوٹی میں کمی کے اعلان کے بعد زرد دھات کی قیمت میں غیر معمولی کمی آگئی تھی۔

 مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی کی شرح15 فیصد سے گھٹا کر6 فیصد مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد حیدرآباد کے بشمول ملک بھر میں سونا کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی آگئی تھی۔ مگر اب زرد دھات کی طلب میں اضافہ کے بعد دوبارہ اس کی قیمتوں میں اچھال آگیا ہے۔