جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی سرکاری بنگلہ میں نظربند

محبوبہ مفتی نے اپنے ٹوئٹر پیج پر کہا کہ حکومت ہند کشمیری پنڈتوں کی حالت زار کو قالین کے نیچے دباناچاہتی ہے۔ ہم قومی دھارا والوں کو ان کے دشمن بتایاجارہا ہے اور اسی وجہ سے مجھے آج نظربندکرلیاگیا۔

سری نگر: سابق چیف منسٹر اور صدرپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) محبوبہ مفتی کو اتوار کے دن جموں و کشمیر کے شہر سری نگرمیں ان کے سرکاری بنگلہ میں نظربند کردیاگیا۔ پی ڈی پی ترجمان سہیل بخاری نے آئی اے این ایس سے کہا کہ محبوبہ مفتی آج ضلع شوپیان کے موضع چھوٹی گام جانے والے تھے جہاں دہشت گردوں نے 16اگست کو ایک کشمیری پنڈت سنیل کمار کو ہلاک کردیاتھا۔

اپنی نظربندی پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے اپنے ٹوئٹر پیج پر کہا کہ حکومت ہند کشمیری پنڈتوں کی حالت زار کو قالین کے نیچے دباناچاہتی ہے۔ ہم قومی دھارا والوں کو ان کے دشمن بتایاجارہا ہے اور اسی وجہ سے مجھے آج نظربندکرلیاگیا۔ محبوبہ مفتی کی نظربندی کے تعلق سے سرکاری سطح پر ایک لفظ بھی نہیں کہاگیا ہے۔

a3w
a3w