تلنگانہ

تلنگانہ میں برسراقتدارآنے وزیراعلی چندرشیکھرراو کو یقین

وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو نے اس یقین کااظہارکیا کہ ان کی پارٹی ایک مرتبہ پھر ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب ہوگی۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو نے اس یقین کااظہارکیا کہ ان کی پارٹی ایک مرتبہ پھر ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب ہوگی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

انہوں نے تلنگانہ کی تشکیل کے د س سال کے موقع پر رنگاریڈی ضلع کے مہیشورم کے تمالور اربن فاریسٹ میں ریاست میں سرسبزی وشادابی کے پروگرام ہریتاہارم کے نویں مرحلہ کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تمام شعبوں میں نمبرون ہے، اسی لئے وہ ریاست میں ایک مرتبہ پھر برسراقتدار آئیں گے۔

انہوں نے مہیشورم میں میڈیکل کالج کی منظوری کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ شمس آباد سے مہیشورم تک میٹرو ٹرین لائی جائے گی۔

بی ایچ ای ایل سے مہیشورم کندوکور تک میٹرو ٹرین چلانے کے مسئلہ پر غور کیاجارہا ہے۔ تمالورو میں بجلی کے سب اسٹیشن کی منظوری کا بھی انہوں نے اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کمیونٹی ہال کے لیے ایک کروڑ روپے کی منظوری دے رہے ہیں، اس کمیونٹی ہال کو دہے والے کمیونٹی ہال کا نام دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ابتدا میں کانگریس کے لیڈروں نے سرسبزی وشادابی میں اضافہ کے اس پروگرام کا مضحکہ اڑایا تھا حالانکہ اس پروگرام کے ذریعہ تلنگانہ میں 75فیصد سرسبزی کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے دعوی کیاکہ ریاست کے 85 فیصد پراجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں، دریائے گوداوری کا پانی چیوڑلہ علاقہ تک پہنچانے کی ذمہ داری ان کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوداوری کے پانی کو حمایت ساگر اور عثمان ساگر سے جوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ملک میں دھان کی پیداوار کرنے والی ریاستوں میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

قبل ازیں وزیراعلی نے ہریتا ہارم پروگرام کے نویں مرحلہ کا آغاز کیا۔انہوں نے تمالور اربن فاریسٹ میں سفاری گاڑی میں پارک کا دورہ کیااور تصویری نمائش کا مشاہدہ کیا۔

حکومت نے اس پروگرام کے نویں مرحلے میں ریاست بھر میں 19.29 کروڑ پودے لگانے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ہریتا ہارم پروگرام کے تحت لگائے گئے پودوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

حکومت نے اس پروگرام کے لیے 10,822 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ وزیراعلی نے گلابی غبارے ہوا میں چھوڑے۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے 25 ایکڑ کے علاقہ میں 25 ہزار پودے لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اس پروگرام میں وزراء سبیتا اندرا ریڈی، اندرا کرن ریڈی، ایم پی رنجیت ریڈی، کمشنر پولیس رچہ کنڈہ چوہان او ردیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

a3w
a3w