حیدرآباد

ایکناتھ شنڈے، اجیت پوار،ملنددیورا ممبئی کو غداروں کااڈہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں:ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے ایکناتھ شنڈے، اجیت پوار،ملنددیورا کو غدارقراردیتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں مل کرممبئی کوغداروں کااڈہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بال ٹھاکرے نے ایکناتھ شنڈے کو وزیربنایامگراس نے ادھوٹھاکرے کو پیٹھ میں خنجرگھونپنے کاکام کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے مہاوکاس اگھاڑی کے مشترکہ امیدوار آدتیہ ٹھاکرے کی حمایت میں ورلی حلقہ میں روڈ شومیں حصہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ایکناتھ شنڈے، اجیت پوار،ملنددیورا کو غدارقراردیتے ہوئے کہا کہ یہ تینوں مل کرممبئی کوغداروں کااڈہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بال ٹھاکرے نے ایکناتھ شنڈے کو وزیربنایامگراس نے ادھوٹھاکرے کو پیٹھ میں خنجرگھونپنے کاکام کیا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
مادھوی لتا کو شیوسینا شنڈے گروپ کی تائید
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
گاندھی خاندان کا ذاتی مکان نہیں ہے:ریونت ریڈی

شرد پوار نے اجیت پوارکووزیربنایا لیکن انہوں نے اپنے چچا کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔راہل گاندھی نے ملند دیورا کو مرکزی وزیربنایاتاہم انہوں نے راہل گاندھی کو دھوکہ دیااوریہ تمام ایک جگہ ہوگئے۔انہوں نے ایک ووٹ کے ذریعہ ان تینوں کوشکست دینے کی رائے دہندوں سے اپیل کی۔انہوں نے رائے دہندوں پرزوردیا کہ وہ آدتیہ ٹھاکرے کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔

ریونت ریڈی نے یقین دہانی کروائی کہ مہاراشٹرامیں مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت بننے کے بعد وہ خود مہاراشٹراکا دورہ کریں گے۔آدتیہ ٹھاکرے وزیر بنیں گے اور بونس میں کام کرنے کے لئے وہ مہاراشٹراکا دورہ کریں گے۔جب بھی ان کی ضرورت پڑے گی وہ ایک آواز پرمہاراشٹرا کے ورلی میں حاضر ہوں گے۔ریونت ریڈی نے کہا کہ مہاراشٹرا بہادروں کی سرزمین ہے جن کے بارے میں کتابوں میں پڑھایاجاتاتھا۔