انٹرٹینمنٹ

فلم آر آر آر کے گیت ناٹو ناٹو کو گولڈن گلوب ایوارڈ

اس فلم کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ کو شائقین سے ملے پیار کے بعد اب اسے ’گولڈن گلوب ایوارڈس 2023‘ میں بیسٹ اوریجینل گانے کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ممبئی: جنوبی ہند فلم ساز ایس ایس راج مولی کی فلم ’آر آر آر ‘ کا گا نا ناٹو ناٹوکو گولڈن گلوب ایوارڈس 2023 سے نوازاگیا ہے۔

ایس ایس راجا مولی کی فلم ’آر آر آر‘ نے پوری دنیا میں تہلکہ مچایا ہے۔ رام چرن اور جونیئر این ٹی آر اسٹارس فلم کی ریلیز کو ایک سال ہونے جا رہا ہے۔

اس فلم کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ کو شائقین سے ملے پیار کے بعد اب اسے ’گولڈن گلوب ایوارڈس 2023‘ میں بیسٹ اوریجینل گانے کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ہالی ووڈ فلموں کے بہترین گانوں کو پیچھے چھوڑ کر رام چرن اور جونیئراین ٹی آر کے اس گانے نے ملک میں ہی نہیں بلکہ غیر ملکی مداحوں کو بھی اپنی دھن پر رقص کرنے پر مجبور کر دیا۔

ناٹو ناٹوگانے کو گولڈن ایوارڈس2023میں یہ ایوارڈ ملنے کے بعد فلم انڈسٹری سے منسلک لوگوں نے آر آر آر کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

ایس ایس راجا مولی کی اس فلم کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے پوری ٹیم کو جیت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایوارڈ فنکشن کی تصویر پوسٹ کی اور انھوں نے کیپشن میں ناٹو ناٹولکھتے ہوئے ہارٹ والی ایموجی پوسٹ کی ہے۔

a3w
a3w