جرائم و حادثات

سدی پیٹ میں لکڑبگھا کے حملہ میں 60 بکرے ہلاک

ان بکروں کے مالک کسان ملیا نے کہا کہ رات میں اس نے اپنے کھیت کے قریب ان بکروں کو باندھا تھاتاہم جب وہ صبح واپس ہوا تو اس نے دیکھا کہ لکڑبگے کی حملہ کے سبب 60بکرے ہلاک ہوگئے اوردیگر 20بکرے زخمی ہوگئے ہیں۔

حیدرآباد: لکڑبگھا کے حملہ میں 60 بکرے ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے مادھوپور میں پیش آیا۔ اس واقعہ کی مقامی افراد کی جانب سے اطلاع پر محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہنچے جنہوں نے اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال

ان بکروں کے مالک کسان ملیا نے کہا کہ رات میں اس نے اپنے کھیت کے قریب ان بکروں کو باندھا تھا تاہم جب وہ صبح واپس ہوا تو اس نے دیکھا کہ لکڑبگھے کے حملہ کے سبب 60 بکرے ہلاک ہوگئے اوردیگر 20 بکرے زخمی ہوگئے ہیں۔

اس واقعہ کی اطلاع پر محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کر زخمی بکروں کو علاج کے لئے دواخانہ منتقل کردیا۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی اس علاقہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ کسان ملیا نے اس واقعہ پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے معاوضہ اداکرنے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

a3w
a3w