تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع میدک میں سنار نے خودکشی کرلی
اطلاعات کے مطابق وہ شدید مالی مشکلات کا شکار تھا کیونکہ کاروبار سست ہو گیا تھا، خاص طور پر کارپوریٹ جیولری اسٹورس کے بڑھنے کے بعد۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں ایک سنار نے خودکشی کرلی۔یہ 40سالہ سنار جس کی شناخت نریش چاری کے طورپر کی گئی ہے، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں شدید اضافہ کی وجہ سے کافی کام نہیں کر پا رہا تھا، اتوار کی صبح اس نے مکان میں خودکشی کر لی۔
اطلاعات کے مطابق وہ شدید مالی مشکلات کا شکار تھا کیونکہ کاروبار سست ہو گیا تھا، خاص طور پر کارپوریٹ جیولری اسٹورس کے بڑھنے کے بعد۔
پچھلے چند مہینوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا جس کے نتیجہ میں فروخت میں کمی آئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغازکردیا۔