مشرق وسطیٰ

عازمین حج کیلئے خوشخبری، سعودی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

وزارت کے مطابق جو ممالک اِس کیٹگری میں شامل ہیں اُن سے آنے والے عازمین کو حج پیکیج میں تمام خدمات فراہم کی جاتی ہیں جن میں فلائٹ بکنگ کے علاوہ دیگر تمام سروسز شامل ہیں۔

ریاض:سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ 104 ممالک کیلئے نسک پلیٹ فارم کے ذریعہ ڈائریکٹ حج پیکیجز کے رجسٹریشن کا آغاز اتوار سے ہوجائے گا۔رپورٹس کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے 104 ممالک کے شہریوں کیلئے نسک پلیٹ فارم کے ذریعہ براہ راست حج پیکجز بک کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
یہ مقدمہ ان لوگوں کی آنکھ کھولنے کیلئے کافی ہوگا جو قیمتی مقدمات بے ایمان وکلا کے حوالہ کردیتے ہیں
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ

وزارت کے مطابق جو ممالک اِس کیٹگری میں شامل ہیں اُن سے آنے والے عازمین کو حج پیکیج میں تمام خدمات فراہم کی جاتی ہیں جن میں فلائٹ بکنگ کے علاوہ دیگر تمام سروسز شامل ہیں۔

براہ راست حج پیکیج کی بکنگ کرانے والوں کو اپنی مرضی کے مطابق فلائٹ کا انتخاب کرنے کا اختیار ہوگا، اس کے علاوہ وہ اپنے افراد خاندان کیلئے بھی پیکیج حاصل کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے مقامی عازمین کیلئے بھی حج 1446 کی رجسٹریشن کھول دی ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے مقامی عازمین بشمول شہریوں اور رہائشیوں کیلئے حج 1446 رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے درخواست گزاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں نسک ایپ یا سرکاری ای پورٹل کے ذریعہ جمع کرائیں۔ وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ جن لوگوں نے پہلے حج نہیں کیا ان کو ترجیح دی جائے گی۔