آندھراپردیش

اے پی میں 8دن کی نوزائیدہ کے اغوا کامعاملہ حل

آندھراپردیش میں 8دن کی نوزائیدہ کے اغوا کامعاملہ حل کرتے ہوئے اس لڑکی کو محفوظ طور پر اس کی ماں کے حوالے کردیاگیا۔یہ واقعہ ضلع کڑپہ کے ریمس اسپتال میں پیش آیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش میں 8دن کی نوزائیدہ کے اغوا کامعاملہ حل کرتے ہوئے اس لڑکی کو محفوظ طور پر اس کی ماں کے حوالے کردیاگیا۔یہ واقعہ ضلع کڑپہ کے ریمس اسپتال میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
دوستوں کی مدد سے اپنے اغوا کا ڈرامہ رچنے والا شخص گرفتار
خواتین، نومولود کو قبرستان میں چھوڑ کر فرار، دبیرپورہ میں واقعہ
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
اے پی میں ذات پرمبنی جامع مردم شماری کا آغاز

تفصیلات کے مطابق ضلع کے کملاپورم منڈل کے چنا چیپلی علاقہ کی خاتون نے اس اسپتال میں لڑکی کو جنم دیا۔ اکایا پلی سے تعلق رکھنے والی سونی نامی خاتون نے میٹرنٹی وارڈ پہنچ کر نوزائیدہ کی ماں کو بہلاپھسلا کر اس نوزائیدہ کا اغواکرلیا۔

یہ خاتون برقعہ پہن کر وارڈ میں آئی تھی اور اس نے پلاسٹک کا کور لگاتے ہوئے خود کے حاملہ ہونے کا بہانہ کیا۔وہ نوزائیدہ کو اپنے ساتھ لے گئی اور جب کچھ دیر بعد وہ واپس نہیں پہنچی تونوزائیدہ کی ماں نے اس بات کی شکایت سیکوریٹی اہلکاروں سے کی جنہوں نے فوری چوکسی کامظاہرہ کیا۔

یہ خاتون آٹو میں اسپتال سے روانہ ہوئی تھی تاہم سیکوریٹی اہلکاروں نے تقریبا سات کلومیٹر تک اس کا بائیک پر تعاقب کیا اور بالاخر اس کو روکتے ہوئے اس کو پکڑ لیااور نوزائیدہ کو اس کے پاس سے لیتے ہوئے محفوظ طورپر اس کی حقیقی ماں کے حوالے کردیا۔