حیدرآباد
ٹرینڈنگ

طلبا کیلئے خوشخبری، 15 مارچ سے اسکول ہاف ڈے رہے گا، احکامات جاری

حکومت تلنگانہ کے تازہ ترین احکام کے مطابق تمام سرکاری وخانگی اسکولوں کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک رہیں گے۔ یہ احکام 24 اپریل تک نافذ العمل رہیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں دن بہ دن گرمی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ نہ صرف گرمی بڑھ رہی ہے بلکہ درجہ حرارت میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ بچے بڑے گرمی کی شدت سے پریشان ہے۔ محکمہ تعلیم نے مارچ کی 15 تاریخ سے اسکولوں کو نصف دن تک کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 15 مارچ سے تمام سرکاروی وخانگی اسکول آدھے دن تک ہی جاری رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

اس لیے تلنگانہ حکومت نے ایک فیصلہ لیا ہے جس سے طلبہ کو فائدہ ہوگا۔ سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں 15 مارچ سے ایک روزہ کلاسز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس لیے تلنگانہ میں 15 مارچ سے 23 اپریل تک ایک روزہ کلاسز ہوں گی۔ طلبہ کو اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار رہنا چاہیے۔

حکومت تلنگانہ کے تازہ ترین احکام کے مطابق تمام سرکاری وخانگی اسکولوں کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک رہیں گے۔ یہ احکام 24 اپریل تک نافذ العمل رہیں گے۔

محکمہ تعلیمات کا کہنا ہے کہ جن اسکولوں میں ایس ایس سی امتحانات کے مراکز ہیں وہاں دوپہر سے کلاسس کا انعقاد کیاجائے گا۔ سرکاری اسکولوں میں پہلے دوپہر کا کھانا دیاجائے گا اور پھر کلاسس جاری رہیں گی۔ محکمہ تعلیم نے مزید کہاکہ ایس ایس سی کے امتحانات ختم ہونے کے بعد کلاسس معمول کے مطابق صبح سے ہوں گے۔ طلبا کے امتحانات کے بعد گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیاجائے گا۔