مشرق وسطیٰ

شام میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں حکومت کے حامی4 جنگجو ہلاک، 18 زخمی

شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں اتوار کو اسلامک اسٹیٹ کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے حکومت کے حامی چار جنگجو ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔

دمشق: شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں اتوار کو اسلامک اسٹیٹ کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے حکومت کے حامی چار جنگجو ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت
عرب وزرائے خارجہ کا شام کو عرب لیگ میں دوبارہ شامل کرنے پراتفاق
زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور دھوکہ دینے والے48 افراد گرفتار

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نیشنل ڈیفنس فورسز کے ارکان دیر الزور کے صحرا میں حکومت کے زیر کنٹرول علاقے الشجیری گاؤں کی تلاشی لے رہے تھے۔

برطانیہ میں مقیم جنگی مانیٹر نے بتایا کہ زخمیوں کو، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے، کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

اقوام متحدہ نے شام میں نامعلوم بارودی سرنگوں اور دیگر دھماکہ خیز مواد کے خطرے کے بارے میں بارہا خبردار کیا ہے۔

a3w
a3w