تلنگانہ
تلنگانہ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ،ریاست بھر میں 18,973 افراد کے ڈرائیونگ لائسنس معطل
یہ تفصیلات محکمہ ٹرانسپورٹ کی "پرگتی رپورٹ" میں پیش کی گئیں۔اسی رپورٹ کے مطابق حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی کے تحت 100 فیصد روڈ ٹیکس اور رجسٹریشن فیس کی چھوٹ دی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور لاپرواہی سے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق دسمبر 2023 سے جون 2025 تک ریاست بھر میں 18,973 افراد کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کئے گئے ہیں۔
محکمہ کا کہنا ہے کہ شراب یا نشہ آور اشیاء کے زیر اثر گاڑی چلانا، یا حد سے زیادہ رفتار سے ڈرائیونگ کرنا جیسے سنگین جرائم ان معطلیوں کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔
یہ تفصیلات محکمہ ٹرانسپورٹ کی "پرگتی رپورٹ” میں پیش کی گئیں۔اسی رپورٹ کے مطابق حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی کے تحت 100 فیصد روڈ ٹیکس اور رجسٹریشن فیس کی چھوٹ دی ہے۔
16 نومبر 2024 سے 30 مئی 2025 کے دوران، مجموعی طور پر 49,633 الیکٹرک گاڑیوں کو رجسٹر کیا گیا جن پر حکومت نے 369.27 کروڑ روپے کی مالی چھوٹ دی۔