بھارت

ہندوستانی شہریوں کو روسی فوج کی خدمات میں شامل نہ ہونے حکومت کا مشورہ

"ہندوستانی سفارت خانے کے اہلکار ان خدمات سے جلد از جلد دستبرداری کے لیے متعلقہ روسی حکام سے اس معاملے پر باقاعدگی سے بات کر رہے ہیں۔" جیسوال نے کہا، "ہم تمام ہندوستانی شہریوں سے مناسب احتیاط برتنے اور تنازعہ سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔

نئی دہلی: حکومت ہند نے ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روس کی فوج میں شامل نہ ہوں اور تنازعات سے دور رہیں۔

متعلقہ خبریں
صارفین کو احتیاط سے برقی استعمال کرنے کا مشورہ
سفارتی تنازعہ، دفتر خارجہ میں مالدیپ کے سفیر کی طلبی
بیرون ملک پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی واپسی جلد ہوگی: وزارت خارجہ
ہندوستانی شہریوں نے ترکیہ کے لئے مدد روانہ کی

 وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہندوستانی شہریوں کے روسی فوج میں شامل ہونے اور متنازعہ علاقے میں تعینات ہونے کی خبروں کے بارے میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا، "ہم جانتے ہیں کہ کچھ ہندوستانی شہری امدادی مقاصد کے لیے روسی فوج میں شامل ہوئے ہیں۔

 "ہندوستانی سفارت خانے کے اہلکار ان خدمات سے جلد از جلد دستبرداری کے لیے متعلقہ روسی حکام سے اس معاملے پر باقاعدگی سے بات کر رہے ہیں۔” جیسوال نے کہا، "ہم تمام ہندوستانی شہریوں سے مناسب احتیاط برتنے اور تنازعہ سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔