شمالی بھارت

ریزرویشن نہیں بلکہ لالچ دینے والا بل:مایاوتی

اس بل کے پاس ہونے کے بعد اسے فورا نافذ نہیں کیا جا سکے گا۔ سب سے پہلے ملک میں مردم شماری کرائی جائے گی اور اس کے بعد سیٹوں کی حدبندی کی جائے گی۔

لکھنؤ: خاتون ریزرویشن بل کے سلسلے میں حکمراں جماعت بی جے پی پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے کہا کہ یہ بل خواتین کو ریزرویشن دینے کے اردے سے نہیں لایاگیا ہے بلکہ آئندہ انتخابات سے پہلے خواتین کو لالچ دینے کے لئے لایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس سے مفاہمت، بات چیت کو مایاوتی کی منظوری
مفت راشن، ٹیکس کی رقم سے دیا جاتا ہے، بھاجپا کے نہیں: مایاوتی
مودی کی گارنٹی ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں ہونے دیں گے:مودی
خواتین تحفظات قانون میں مسلم اور اوبی سی خواتین کیلئے کوٹہ مختص کیا جائے:جماعت اسلامی ہند
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم

مایاوتی نے بدھ کو کہا کہ خاتون ریزوریشن بل کے حمایت میں ان کی پارٹی اول دن سے ہے اور خواتین کو نمائندگی دینے والے اس بل کو فوری اثر سے نافز کرنے کی وکالت کرتی ہے لیکن حکومت کا یہ کہنا ہے کہ بل کو پاس ہونے کے بعد اسے فورا نافذ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس بل کے مطابق آنے والے 15۔16سالوں میں ملک میں خواتین کو ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ اس بل کے پاس ہونے کے بعد اسے فورا نافذ نہیں کیا جا سکے گا۔ سب سے پہلے ملک میں مردم شماری کرائی جائے گی اور اس کے بعد سیٹوں کی حدبندی کی جائے گی۔

بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ مردم شماری میں کافی وقت لگتا ہے۔ اس کے بعد ہی یہ بل نافذ ہوگا۔ اس سے صاف ہے کہ یہ بل خواتین کو ریزرویشن دینے کے ارادے سے نہیں لایا گیا ہے بلکہ آئندہ انتخابات سے پہلے خواتین کو لالچ دینے کے لئے لایا گیا ہے۔

a3w
a3w