تلنگانہ

تلنگانہ: مریض کے خون کا نمونہ لئے بغیربلڈ ٹسٹ کی رپورٹ تھمادی گئی

مریض کے خون کا نمونہ لئے بغیر مریض کے رشتہ داروں کو بلڈ ٹسٹ کی رپورٹ تھمادی گئی۔

حیدرآباد: مریض کے خون کا نمونہ لئے بغیر مریض کے رشتہ داروں کو بلڈ ٹسٹ کی رپورٹ تھمادی گئی۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
یلاریڈی میں میلادالنبیؐ کے جلسہ سے علما کا خطاب: سیرتِ نبویؐ پر عمل پیرا ہونا امت مسلمہ کے لیے بہترین ذریعہ
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

یہ واقعہ تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق رامونامی مریض کو قے اور اسہا ل پر بانسواڑہ کے ایریا اسپتال میں داخل کروایاگیا تھا۔

مریض اور اس کے رشتہ داراُس وقت حیران رہ گئے جب مریض کے خون کا نمونہ لئے بغیرخون کی رپورٹ حوالے کردی گئی۔

مریض کے رشتہ داروں نے اس پر فکرمندی کااظہار کیا۔ اسپتال سپرنٹنڈنٹ سے اس واقعہ کی شکایت کرتے ہوئے انصاف کی خواہش کی گئی۔