تلنگانہ

حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے پیش کی برادرانِ اسلام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

 انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے روزوں کے بعد عیدالفطر اور ماہ ذوالحجہ میں عیدالاضحیٰ عالم اسلام اور عالم انسانیت کیلئے ایک پیغام ہے جس میں کئی راز و ہدایات پوشیدہ ہے۔

نظام آباد: تلنگانہ حکومتی مشیر خاص برائے ایس سی. ایس ٹی و بی سی میناریٹی ویلفیئر محمد علی شبیر نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر برادرانِ اسلام و تلنگانہ کی عوام اور شہریان نظام آباد کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش

 محمد علی شبیر نے عیدقرباں کے پرمسرت موقع پر اپنے ایک صحافتی بیان کے ذریعے کہا کہ اسلام میں مومنین کیلئے عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے روزوں کے بعد عیدالفطر اور ماہ ذوالحجہ میں عیدالاضحیٰ عالم اسلام اور عالم انسانیت کیلئے ایک پیغام ہے جس میں کئی راز و ہدایات پوشیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواب کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے حکم پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اپنے لخت جگر کو رضائے الٰہی کیلئے اپنے بیٹے کی گردن پر چھری چلانا اور والد کے خواب کو سچ ثابت کرنے کیلئے حضرت اسماعیل علیہ السلام کا اپنی گردن کو پیش کرنا مومنین کیلئے اور عالم انسانیت کیلئے ایک پیغام ہے۔

حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے کانگریس پارٹی تلنگانہ ریاستی حکومت بالخصوص انکی جانب سے برادرانِ اسلام کو عید الضحٰی کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.